پاک قطر فیملی تکافل نے اٹھائیس فیصدقابلِ تقسیم سرپلس کا اعلان کردیا

Aug 18, 2020

کراچی ( کامرس رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل لمیٹیڈنے سال 2019کیلئے اپنے انفرادی فیملی تکافل شراکت داروں کے درمیان 28فیصدزائد قابلِ تقسیم سرپلس دینے کا اعلان کیا ہے۔سرپلس کے اس علامیئے کے ساتھ، پی کیو ایف ٹی ایل پاکستان میں واحد تکافل آپریٹر ہے جو اپنے آغاز کے بارہ سالوں سے مسلسل انفرادی فیملی تکافل کیلئے قابل تقسیم سرپلس دے رہی ہے۔سرپلس دینے کیلئے سنگل شرح کا طریقہ کار اپناگیا ہے اور شراکت داروں کے درمیان مقرر کردہ طریقہ کاری کے ذریعہ انفرادی فیملی تکافل شریک فنڈ کے تحت ہر شراکت دارد کو تقسیم کیا جائے گا۔حالیہ سرپلس کی تقسیم 2020میں مستقل طور پر پول چھوڑ کا جانے والوں، انتقال کرجانے والوں یا ممبرشب کی میچورٹی پوری ہونے والے ممبران کے درمیان ہوگی۔واضح رہے کہ سال2018میں کمپنی نے 10فیصد اضافی سرپلس کا اعلان کیا تھا جو سال 2019میں بڑھ کر اٹھائیس فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں