اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی صدارت میں اجلاس میں کے پی کے میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سارا سال عوام کو گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کرئے گی ،اجلاس میں صوبے میں گندم کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ،اور صوبے مین گندم کی دستابی کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ،چیف سیکرٹری کے پی کے ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ اس وقت صوبے کے پاس 0-6ملین ٹن گندم ہے ،جبکہ صوبے نے ایک لاکھ ٹن گندم پاسکو سے خریدی ہے ،جبکہ مزید ایک لاکھ ٹن خریدی جا رہی ہے ،جبکہ مذید تین لاکھ ٹن گندم پاسکو سے مذید خریدی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد ہے کہ اس کے پاس1-5ملین ٹن گندم سٹاک میں ہو ،سوبے کو تین ملین ٹن گندم کی ضرورت ہو گی ۔
مشیرخزانہ کی صدارت میں اجلاس،خیبرپی کے میں گندم کی صورتحال کا جائزہ
Aug 18, 2020