اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کے سب سے بڑے اور نمبر 1 مائیکرو فنانس بینک ،خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے 20 سال مکمل ہو گئے۔ اس خوشی کو منانے کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے 5000 سے زائدملا زمین نے منفرد طور پر زوم میٹنگ کے ذریعے ڈیجیٹل تقریبات میں شرکت کی۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی بنیاد 2000 میں رکھی گئی تھی، جس کا مقصد پاکستان کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے گروہوں کو جدید ترین مالی خدمات فراہم کرنا ہے۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے ان دو دہا یئوں کے دوران پاکستان بھرمیں 195سے زائد برانچز اور 30 سے زائد سروس مراکز کی بنیاد رکھی۔ خوشحال مائیکرو فنانس بینک اب تک 5 ملین سے زائد صارفین کی خدمت کرچکا ہے اس کے علاوہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے مائیکرو انٹرپرائزز میں سرمایہ کاری کرنے ، آبادی کے پسماندہ طبقوں، مردوں اور خواتین کو یکساں مالی اعانت فراہم کرنے کی میراث پر فخر محسوس کرتا ہے۔صدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،’’ ہماری پوری ٹیم خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کوپاکستان کا پہلا اور نمبر1 مائیکرو فنانس بینک بناتی ہے‘‘۔ اس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے لئے ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ، ’’پچھلے 20 سالوں میں، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کسانوں، اپنا کاروبار کرنے والے افراد، گھریلو ملازمین اور خاص طور پر خواتین کے لئے مالی خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کی ہے‘‘۔ ا نہوں نے کہا کہ،’’ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس پر وقار ادارے کی قیادت کر رہا ہوں‘‘۔