پمزہسپتال کی او پی ڈی پانچ ماہ  بعد بھی مکمل طور پر نہ کھل سکی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)ہسپتال کی او پی ڈی کورونا کی وجہ سے بند ہونے کے بعد پانچ ماہ بعد بھی مکمل طور پر نہ کھل سکی ۔ہزاروںکی تعداد میں مریض پمز پہنچ گئے مگر اوپی ڈی بند ہونے سے مایوسی کا شکار ہوگئے ۔ پمز کی ایمرجنسی میں او پی ڈی کے مریض آنے لگے ایک کائونٹر ایک نرس اور ایک ڈاکٹر ایمرجنسی میں موجود مریضوں کا رش بڑھ گیا۔صبح سے پمز کی ایمرجنسی میں 2000 سے زائد مریض آگئے اکثر مریض واپس جانے پر مجبورہوئے گئے ۔ پمز ہسپتال کی چلڈرن او پی ڈی گائنی اور شعبہ امراض کی او پی ڈی بھی کھولی گئی ۔پمزہسپتال کی مین او پی ڈی کنسٹرکشن کی وجہ سے بندکر دی گئی ہے پچھلے چار ماہ سے بند او پی ڈی کا کام مکمل نہ ہوسکا ۔

ای پیپر دی نیشن