چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں جون 2020ء کے دوران 15.6 فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی) جون 2020ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 15.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2020ء میں برآمدات کا حجم 18.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2019ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات سے 23.11 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیاتھا۔
 اس طرح جون 2019ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں 4.81 ملین ڈالر یعنی 15.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن