ریاض (اے پی پی) سعودی محکمہ ڈاک سے وابستہ ڈاک تاریخ کے سکالر مبارک القحطانی نے بنگلہ دیش میں ڈاک ٹکٹوں کی عالمی نمائش میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی محکمہ ڈاک سے وابستہ ڈاک تاریخ کے سکالر نے نمائش میں اس پہلے سعودی ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا حصہ تاریخی حوالوں کے تناظر میں پیش کیا۔ جو 1926ء کو بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے حکم پر جاری کیا گیا تھا۔القحطانی نے 80 صفحات میں ڈاک ٹکٹ کے اہم پہلوؤں کو نمایاں کیا۔ نمائش میں یہ اپنی نوعیت کا واحد علمی جائزہ تھا۔
ڈاک ٹکٹوں کی عالمی نمائش سعودی سکالر کی کامیابی
Aug 18, 2020