دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکتیں سات لاکھ 77ہزار،دوکروڑ 20لاکھ متاثر

Aug 18, 2020 | 15:23

ویب ڈیسک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ 52 ہزار 763 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 77 ہزار 470 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 64 لاکھ 79 ہزار 490 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 62 ہزار 53 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار 803 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 73 ہزار 716 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 12 ہزار 27 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 64 ہزار 724 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 190 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 29 لاکھ 73 ہزار 587 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 8 ہزار 654 زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 63 ہزار 235 تک جا پہنچی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 51 ہزار 936 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 3 ہزار 517 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 15 ہزار 740 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 27 ہزار 745 ہو چکی ہے۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 11 ہزار 982 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 89 ہزار 886 رپورٹ ہوئے ۔پیرو میں کورونا کے باعث 26 ہزار 481 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 41 ہزار 493 رپورٹ ہوئے ۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 57 ہزار 23 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 25 ہزار 733 ہو گئے۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 372 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 660 ہو چکی ہے۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 513 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 87 ہزار 502 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 28 ہزار 646 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 82 ہزار 142 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 19 ہزار 804 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 45 ہزار 450 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 369 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 197 ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 436 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 914 تک جا پہنچی ہے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 5 ہزار 814 افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 126 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 871 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 14 ویں سے 15 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 832 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 190 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 13 ہزار 633 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 759 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار 9 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں