پی سی بی کا افغان بورڈ سے رابط‘سیریز پر بات چیت 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے افغان بورڈ حکام سے دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بات چیت کی ہے ۔ امکان ہے کہ ایک دو روز میں سیریز کے حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او حامد شنواری نے کہا ہے کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ اور اسکھیل سے محبت کرتے ہیں۔ ملک کی بدلتی صورتحال میں افغان کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔ طالبان شروع سے ہی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں وہ اس کھیل کے حامی ہیں اورہماری سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرتے۔افغان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزشیڈول کیمطابق ہو گی سیریز کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا پریکٹس کیمپ جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ حالات نارمل ہو رہے ہیں اور معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں ہم بھی دفاتر کھول کر امور انجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...