لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ میگا ایونٹ کے میچز17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہوں گے، راؤنڈ ون کے میچز 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے جبکہ سپر بارہ ٹیموں کا مرحلہ 23 اکتوبر سے کھیلا جائیگا۔روایتی حریف پاکستان اوربھارت کاآمنا سامنا 24 اکتوبر کو دبئی سٹیڈیم میں ہوگا۔ 26 اکتوبر کو شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جوڑ پڑے گا جبکہ 29 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، 2 نومبر کو ابوظہبی میں پاکستان کا مقابلہ کوالیفائنگ کرنیوالی ٹیم سے ہوگا جبکہ 7 نومبر کو شارجہ میں کوالیفائنگ راونڈ کی دوسری ٹیم سے پاکستان کا میچ رکھاگیاہے۔کوالیفائنگ رائونڈ17اکتوبر سے عمان میں شروع ہو گا۔ پہلے میچ میں عمان اور پاپوا نیو گنی‘دوسرے میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ 18اکتوبر کو آئر لینڈ اور نیدر لینڈ‘سری لنکا اور نمیبیا‘19اکتوبر کو سکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گنی ‘عمان اور بنگلہ دیش ‘20اکتوبر کو نمیبیااور نیدر لینڈ‘سری لنکا اور آئر لینڈ ‘21اکتوبر کو بنگلہ دیش اور پاپوا نیو گنی ‘عمان اور سکاٹ لینڈ ‘22اکتوبر کو نمیبیا اور آئرلینڈ ‘سری لنکا اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ سپر12کا مرحلہ 23اکتوبر سے شروع ہوگا۔ گروپ اے میں پہلے دن آسٹریلیااور جنوبی افریقہ ‘انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں گروپ اے میں مد مقابل ہونگی ۔ 24اکتوبر کو اے ون اور بی ٹو ‘26اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ‘27اکتوبر کو انگلینڈ اور بی ٹو ‘28اکتوبر کو آسٹریلیا اور اے ون ‘29اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور بی ٹو‘30اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور اے ون ‘تیس اکتوبر کو ہی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ یکم نومبر کو انگلینڈ اور اے ون اور 2نومبر کو جنوبی افریقہ اور بی ٹو کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ 4نومبر کو آسٹریلیا اور بی ٹو ‘اسی دن ویسٹ انڈیز اور اے ون ‘6نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ‘اسی دن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ گروپ ٹو میں پاکستان اور بھارت24اکتوبر کو مد مقابل ہونگے ۔ افغانستان اور بی ون پچیس اکتوبر ‘پاکستان اورنیوزی لینڈ چھبیس اکتوبر ‘ستائیس اکتوبرکو بی ون اور بی ٹو‘انتیس اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان ‘اکتیس اکتوبر کو افغانستان اور اے ٹو‘اکتیس اکتوبر کو بھار ت اور نیوزی لینڈ ‘دو نومبر کو پاکستان اور اے ٹو‘تین نومبر کو نیوزی لینڈ اور بی ون ‘تین نومبر کو بھارت اور افغانستان ‘پانچ نومبر کو نیوزی لینڈ اور اے ٹو‘پانچ نومبر کو بھارت اور بی ون ‘سات نومبر کو نیوزی لینڈ اور افغانستان ‘سات نومبر کو پاکستان اور بی ون ‘آٹھ نومبر کو بھارت اور اے ٹو ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائیگا جبکہ فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلاجائیگا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان،پاکستان ،بھارت24اکتوبر کو مد مقابل
Aug 18, 2021