لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں کرپٹ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ ’’دو نہیں ایک پاکستان ‘‘اور کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر بر سر اقتدار آنے والوں کے دور حکومت میں کرپشن اور خرد برد کے بڑے بڑے سکینڈلز منظر عام پر آرہے ہیں۔