اسلام محبت، رواداری، اتحاد اور اخوت کا سبق دیتا ہے :کرنل (ر)ہاشم ڈوگر 

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ  کرونا کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔ اسلام محبت، رواداری، اتفاق،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے تمام مسالک کو محرم الحرام کے دوران مکمل طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ہر قسم کی افرا تفری اور باہمی جھگڑوں سے بچا جا سکے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں۔انہوںنے ان خیالات کااظہار محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی سمیت ودیگر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔

ای پیپر دی نیشن