شوگر ملز کو عبوری ریلیف، ہائیکورٹ 15 روز میں فیصلہ کرے، سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کا شوگر ملز مالکان کو ملنے والے عبوری ریلیف سے متعلق تحریری فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا۔ فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کو چینی سے متعلق کیس کا 15روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کیس کی پیروی کا ٹاسک ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کو سونپ دیا۔ فیصلے میں  کیس کو التواء میں رکھنے والے فریق کیخلاف فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تین رکنی بنچ  نے فیصلے میں لکھا  ہے کہ ملک کی آئینی عدالتوں کی ذمہ داری قانونی تنازعات کا حل کرنا ہے۔ ہائیکورٹ کو چینی کی قیمتوں کے تعین کے کمرشل اور پالیسی معاملات کی بجائے فریقین کے تنازعہ کو حل کرنا چاہئے جبکہ کین کمشنر شوگر ملز کے چینی کی فروخت کا ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل جاری رکھے اورشوگر ملز اپنی ایکس مل ریٹ یا پرچون ریٹ کے فرق کے مطابق نقد کیش ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل ہائیکورٹ کو جمع کروائیں۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...