لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے گھی، کوکنگ آئل، اچار، کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوڈر اور باتھ سوپ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔ چائے پتی کے 950گرام کے پیکٹ پر 40 روپے کمی ہوئی ہے۔ ہارپک کی ایک لیٹر بوتل میں 46 روپے، ماچس کے پیکٹ میں 10 روپے، برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پائوڈر کے پیکٹ پر 50 روپے، اولیو آئل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر، گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے، ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی قیمت میں دو روپے، ٹائلٹ سوپ کی قیمتوں میں تین روپے، چکن سپریڈ میں 50روپے فی لیٹر، مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو جبکہ کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔