سعودی چیف آف سٹاف کی جنرل ندیم رضا‘ سربراہ فضائیہ سے ملاقاتیں 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل  سٹاف  جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات  میں  باہمی دلچسپی کے  امور، دو طرفہ تعاون، دفاع، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور افغانستان اور بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر کے خاص تناظر  میں  موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں  نے دونوں ممالک کے مابین فوجی انگیجمنٹ کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی اور تعلقات کو مذید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم مشترکہ  تاریخ رکھتے ہیں  جس کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین جے سی ایس سی نے کہا کہ قریبی فوجی اور سٹرٹیجک تعاون کے حصول میں دونوں ممالک تمام قومی اور بین الاقوامی مسائل پر  مشترکہ موقف کے حامل ہیں۔ سعودی چیف آف  جنرل سٹاف نے پاکستان  کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوںکی تحسین کی۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر  سعودی چیف آف سٹاف کو ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا۔ چیف آف سٹاف نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ  نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...