پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے،آرمی چیف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صلاح الدین ربانی، محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلیلی، احمد ضیاء مسعود، استاد محمد محقق، احمد ولی مسعود، عبداللطیف پدرام اور  خالد نور پر مشتمل آٹھ رکنی افغان وفد نے چیف آف آرمی سٹاف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے اور افغانستان کی  ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے تاکہ ایک جامع تصفیہ  میں مدد ملے جو علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور افغانستان میں امن، استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے  انتھک کوششوں کو سراہا۔ وفد نے افغانستان کے لیے آگے بڑھنے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...