برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی نے افغان صدر کی امداد روکنے کا اعلان کر دیا۔ جرمن وزیر برائے ترقی نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد امداد معطل کی گئی۔ جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے مناظر مغربی دنیا کیلئے شرمناک ہیں۔ افغانستان میں انسانی المیہ نے جنم لیا۔ جس کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر جو کچھ ہوا وہ باعث شرم اور مغرب کیلئے انسانی المیہ ہے۔