ایل این جی ریفرنس ، شاہدخاقان عباسی وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند

Aug 18, 2021

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر،نیب گواہ اور شاہد خاقان عباسی وغیرہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد نیب گواہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف انجینئر فرحان عمر کا بیان قلمبندکیا گیا جومکمل ہونے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر جرح کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت یکم ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں