مکرمی! قیام پاکستان سے لیکر آج تک سیاستدان دیگر ریاستی اداروں سے مل کر پاکستان کو غیرمستحکم ہی کرتے چلے آئے ہیں۔ پاکستان کو غیرملکی دبائو کے تلے مسلسل 73 سال سے رکھا ہوا ہے۔ نفرتوں میں مسلسل اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ نظریۂ اسلام، نظریۂ پاکستان کو نظرانداز کرکے مشرقی پاکستان کو علیحدہ کراکے سیکولر ریاست بنگلہ دیش بنوا دی گئی۔ قوم انقلاب لا کر ان ظالموں، فاسقوں، منافقوں کا صفایا کر دے۔ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنا دے۔ کامیاب ترین انقلاب ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ افسر شاہی، سائنٹیفک طریقوں سے پاکستان کو غریب سے غریب تر اور کمزور سے کمزور ترین کر رہی ہے۔ قوم انقلاب لا کر تمام مسائل حل کرکے پاکستان کو چین کی طرح مضبوط ترین بنا دے۔ (راشد عزیز۔ لاہور)
وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے
Aug 18, 2021