q پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام و ترقی چاہتا ہے،شاہ محمود قریشی

Aug 18, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی چاہتا ہے، وزیر خارجہ،جس کیلئے خطے کے تمام ممالک اوربالخصوص افغان رہنمائوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مل جل کر تعمیری کردار ادا کریں،اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریش نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا،، خطے میں بھی امن ہوگا پاکستان نے اس مقصد کیلئے شروع سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میںبھی کرتا رہے گا، کچھ قوتیں خطے کے امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے ہر سال ایک بہت بڑی تعداد مقامات مقدسہ کی زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، عراق میں پاکستان سے جانے والے زائرین کی سہولت کیلئے نجف اشرف اور کربلا معلی میں قونصلیٹ قائم کریں گے، زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان ہائوس بھی تعمیر کریں گے تاکہ زائرین کو وہاں رہنے کیلئے تمام سہولیات میسر کی جا سکیں ، ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل چوکس ہوکر سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کروا رہی ہے۔، محرم الحرام میں ملک بھر میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں اور بلخصوص خطہ جنوبی پنجاب اور ملتان جو کہ عزاداری کا گڑھ ہے، حکومت نے یوم عاشور کے حوالے سے بھر پور انتظامات کئے ہیں،  ضلع ملتان میں ہمیشہ سے امن وامان و بھائی چارہ کی فضاقائم رہی ہے اور مثالی امن رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی

مزیدخبریں