عمرکوٹ ( نامہ نگار)پاکستان محب وطن یوتھ کی جانب سے 15اگست کوبھارتی یوم آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا،بھارتی جنونیت کیخلاف ریلی کی قیادت پاکستان محب وطن یوتھ کے عمرکوٹ کے ضلعی صدرگھنشام میگھواڑکررہے تھے،ریلی میں اقلیتی برادری کے رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ،اقلیتی برادری کے رہنمائوں نے ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم تھام رکھے تھے جبکہ ریلی کے شرکاء نے مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے اوربھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندرمودی کامجسمہ بھی نذرآتش کیا،ریلی کے شرکاء نے ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں اوردیگراقلیتی برادری کے لوگوں پربھارتی وزیراعظم کی جارحیت کوشدید تنقید کانشانہ بنایابعدازاں پریس کلب عمرکوٹ سے نکالی جانیوالی ریلی پرامن طریقے سے اختتام پزیرہوگئی۔
عمرکوٹ میں بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ ریلی، مودی کاپتلانذرآتش
Aug 18, 2021