حکومت رواںہفتہ اور اتوار مارکیٹوں اور مالز کو کام کرنے کی اجازت دے :کیپ

Aug 18, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر)چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ رواں ہفتے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو کام کرنے کی اجازت دے کیونکہ کاروبار عاشورہ کی وجہ سے دو دن کے لیے بند رہے گا۔ مزید یہ کہ چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان نے این سی او سی سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سپر مارکیٹوں میں گروسری کے شعبے کو بھی ’ضروری خدمات‘ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے جیسا کہ چوتھی لہر سے پہلے کیا گیا تھا۔نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) ، چیف اسد عمر لکھے گئے خط میں ، چیئرمین چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان طارق محبوب نے کہا ہے کہ کاروباری ادارے ہفتے میں دو چھٹیوں کے ساتھ منفی طور پر متاثر ہورہے ہیں اور عام تعطیلات کی وجہ سے اضافی چھٹی کے دنوں میں بھی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریٹیل اور اس سے متعلقہ شعبے۔ اس ماہ کے شروع  میں 10 دن کی بندش اور دیگر تعطیلات کے اثرات سے بہت سے کاروبارپریشان ہیں۔ 

مزیدخبریں