فیصل اسلامی کا یوم آزادی پر ساجد علی سدپارہ کو خراج تحسین

کراچی(کامرس رپورٹر) فیصل اسلامی نے فیصل ہا وس میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران مرحوم کوہ پیما اور پاکستان کے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی یاد میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کا جشن انتہائی جوش و خروش سے منایا۔فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین اور سینئر مینجمنٹ ٹیم اس تقریب میں موجود تھی جنہوں نے اس سال کے اوائل میں کے-ٹو مہم کے دوران اپنی زندگی گنوا دینے والے مشہور کوہ پیما کو خراج تحسین پیش کیا۔ کوہ پیمائی کے میدان میں ان کی شاندار شراکت کے اعتراف میں محمد علی سدپارہ کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ہے۔محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے اور کے-ٹو سر کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کوہ پیماساجد علی سدپارہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فیصل بینک کی اسلامی بینکاری میں تاریخی تبدیلی کے سفر کے لیے غیر معمولی خدمات اور کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ آج کے دن ساجد علی سدپارہ کاہمارے ساتھ ہونا فیصل اسلامی کے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ ہم ایک اسلامی جمہوریہ کے طور پر اپنے ملک کی آزادی کا جشن مناتے ہیں اور مرحوم محمد علی سدپارہ کو پاکستان کے لیے بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ای پیپر دی نیشن