مظفرآباد(وائس آف ایشیا)کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل)کے صدر عارف ملک نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق کے پی ایل ٹاپ لیگز میں شامل ہو چکی ہے، ہمیں اندازے سے زیادہ کامیابی ملی ہے ہم نے کامیابی کا سوچا بھی نہیں تھا۔کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی ایل دیکھنے کیلئے پاکستان بھر سے لوگ آئے ، فائنل بڑی تعداد میں لوگ دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس لیگ سے سب سے زیادہ فائدہ کشمیری کرکٹرز کو ہوا ، انہوں نے اپنا آپ منوایا ہے۔عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ لیگ کے سیزن ٹو میں مزید انٹرنیشنل معیار سامنے آئے گا،ہم سیزن ٹو میں ایک اور ٹیم شامل کرنے جا رہے ہیں۔