پاکستان عالم اسلام کی شہہ رگ ‘مسلم ممالک اہمیت سے آگاہ ہیں :نور محمد جرال 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عالمی شہرت یافتہ نعت گو شاعر اور خطاط نور محمد جرال نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کی شہہ رگ ہے، مسلم ممالک پاکستان کی اہمیت سے آگاہ ہیں مضبوط پاکستان انکی سوچوں کا محورہے، وہ گزشتہ روز روزنامہ نوائے وقت کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنزکرنل (ر)سید احمد ندیم قادری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی (ہلال امتیاز) بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انہوںنے اپنا نعتیہ مجموعہ ’’عین نور‘‘ کرنل (ر)سید احمد ندیم قادری کو پیش کیا۔ سید احمد ندیم قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوائے وقت نے ہمیشہ اسلام اور اسلامی اقدار کی ترویج کے لئے کام کیا۔ نور محمد جرال نے بتایا کہ بیرون ملک اپنی اسلامی خطاطی کی انفرادی نمائش کے بعد وطن واپس پہنچا ہوں، حکومتنے ان کی پرائیڈپرفارمنس نے نامزدگی کی جو میرے لئے اعزاز ہے۔ ملاقات کے کے موقع پر قاری سید صداقت علی (ہلال امتیاز) نے بتایا کہ وہ بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کیلئے ’’ پیغام پاکستان ‘‘ پروگرام کے تحت جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن