ملتان (سپیشل رپورٹر) امن پنجاب رکشہ یونین کے ضلعی چیئرمین صوفی محمد صدیق نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی آئے روز قیمتوں میں آئے روز اضافہ شرمناک ہے۔ ایل پی جی کی قیمت دوسو روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے اور بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی چوک پر عہدیداران ضلعی صدر رانا عمر گل، محمد اعظم، فاروق شاہ، عبد اللہ، خالد، عدنان، راجو ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا صوفی محمد صدیق نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب ایل پی جی کی قیمتوں میں فی الفور کمی کا اعلان کریں۔
قیمت دوسو روپے فی کلو تک پہنچ چکی ٗ بلیک میں فروخت جاری ٗ کمی کی جائے:پریس کانفرنس
Aug 18, 2021