پی سی بی کے حسابات کا 2018ء سے اب تک آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

Aug 18, 2021

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو پیش کردہ دستاویزات میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی کو موجودہ سال کی بجائے 2019ء کے اکاؤنٹس پیش کیے گئے ۔ پی سی بی نے قائمہ کمیٹی کو آمدنی اور اخراجات کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔قائمہ کمیٹی کو سرمایہ کاری اور بینک ڈپازٹس کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کو کوچز سمیت دیگر ملازمین کی تنخواہوں سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ صرف چیئرمین پی سی بی کے الاؤنسز کا ذکر کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے ارکان نے دیگر ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے ظاہر نہ کرنے پر پی سی بی حکام کی سرزرش کی۔

مزیدخبریں