ڈیوٹی سے غیر حاضرڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی کے 2ڈاکٹرزکی تنخواہ کٹوتی کا حکم

Aug 18, 2021

وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،کرائم رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی ہدایت پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود گیلانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کا وزٹ کیا  2ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے غیر حاضر ڈاکٹرزمیں آئی سرجن ڈاکٹر یحٰی فاروق اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یوسف شہزاد شامل ہیں غیر حاضر ڈاکٹریحٰی فاروق کی تنخواہ سے 15دن کے سپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس کی کٹوتی کے آرڈر جاری کر دیئے گئے اور میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد یوسف شہزاد سے ایک دن اندر تحریر ی جواب طلب کر لیا گیا میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈی ایچ کیو کی طرف سے شو کاز نوٹس اور وارننگ لیٹر جاری کیے گئے

مزیدخبریں