حافظ آباد+پنڈی بھٹیاں( نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگاران+نمائندگان خصوصی)حافظ آباد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پر وف انتظامات کئے گئے ہیں۔9 محرم الحرام کو 67 مجالس ہونگی جبکہ 27 جلوس برآمد ہوں گے۔ جبکہ ایک ہزار سے زائد جوان، آفسران، قومی رضاکار اور والنٹیئرز سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ جب کے تمام جلوسوں کے راستوں کو خاردار تار اور قناعتیں لگا کر سیل کیا جائے گا۔چھتوں پر ماہر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ شرکاء کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کے بعد جلوس و مجالس میں داخل ہونے دیا جائے گا۔جلوسوں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جن کی کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔جلوسوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی اسپیشل وین اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی کی جائے گی۔ایلیٹ پولیس کی ٹیمیں جلوسوں کے روٹ پر موثر گشت کریں گی۔جلوسوں کی جانب آنے والی مین شاہراہوں کو ڈئیوارشن لگا کر سیل کیا جائے گا۔ جبکہ متبادل راستے کی رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پلان کے مطابق سٹی حافظ آباد میں ذیل پوائنٹ(قتل گڑھا چوک، ونیکے چوک،راجہ چوک،گرجا گھر چوک اور شاہین مارکیٹ کے سامنے ڈائیورشن لگا کرہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دئیے جائے گے۔گوجرانوالہ روڈ سے اندرون سٹی داخل ہونے والی ٹریفک ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی مسجد شبیر شاہ، سیم نالہ روڈسے باہرگھوڑا چوک بائپاس جا سکے گی۔ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے والے شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
حافظ آباد :آج 67 مجالس،27 جلوس برآمد ہونگے،سخت سیکورٹی انتظامات
Aug 18, 2021