کوئٹہ(اے پی پی) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری چھٹا آل کوئٹہ شہید میر علی احمد انٹر اسکول ہاکی ٹورنامنٹ کے چیمپیئن بننے کا اعزاز کچلاک ہائی سکول نے اپنے نام کر لیا کلی گل محمد ہائی سکول کو 2-0 سے شکست دی ،بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری امجد ستی، آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالغفار مینگل،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران صابر، پرنسپل فزیکل کالج مسں زلیخا، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ایسوسی ایشن کے ٹیم ممبرز عبداللہ،صفدر نواز،کبیر،امین اللہ صاحب مہمان خاص کے طور پر شریک تھے۔ میچ کو امپائر محمد سلیم اور فہد کیانی نے سپروائز کیا ۔ ٹیکنیکل آفیشلزکے فرائض یاسر لودھی ہے سر انجام دیئے۔فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔