سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی وفات پرچیف جسٹس بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان کا اظہار تعزیت

Aug 18, 2021

کوئٹہ( این این آئی)سابق صوبائی وزیر عنایت کاسی ایڈووکیٹ اورحاجی عبیدکاسی کے والد و سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی وفات پر منگل کوچیف جسٹس بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان،جسٹس ہاشم خان کاکڑ،جسٹس محمد اعجاز سواتی،جسٹس محمدکامران ملاخیل،جسٹس عبداللہ بلوچ،جسٹس نذیراحمد لانگو،جسٹس روزی خان بڑیچ،جسٹس عبدالحمید بلوچ سمیت دیگر قبائلی و سیاسی رہنماوں ،وکلائ، ڈاکٹرز اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے انکی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ بلوچستان ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ انکا تعلق میڈیا سے گزشتہ 34 سالوں سے رہا ہے جبکہ وہ اس شعبے کو طاقت کی علامت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ڈی جی پی آر بلوچستان کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی، ایف ٹی ڈی سی اور میڈیا اینڈ جنرلنرم ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے سے منسلک افرادی قوت اپنی زمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنے اپنے اداروں کی موثر اور بروقت تشہیر کو ممکن بنائیں۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی پی آر کے افسران میں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

مزیدخبریں