نصیرآباد (خدا بخش منگی ) ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کا سرکاری اراضیات پر قبضہ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری مختلف مقامات پر قبضہ ختم کرواکے اراضیات کو وگزار کرالیا، آپریشن جاری رپورٹ و تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی کامران رئیسانی کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیراباد اظہر شہزاد کے جاری خصوصی احکامات و ہدایات پر علاقے میں سرکاری اراضیات پر قبضے اور ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی/انچارج انکروچمنٹ میڈم حدیبیہ جمالی کی سربراہی میں عملہ مال/ریونیو نے میونسپل ایڈمنسٹریشن کی مشینری کے ذریعے ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف مقامات پر سرکاری اراضیات پر کئے گئے قبضے اور تجاوزات کو ہٹا کر اراضیات کو واگزار کرالیا گیا، تحصیلدار کامران رئیسانی نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری اراضیات پر قبضہ و ناجائز تجاوزات کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو عملہ کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے کسی بھی مقام پر قبضہ کرنے کے خلاف فوری اور عملی طور پر ایکشن لیا جاتا ہے کامران رہئسانی نے کہا کہ اگر کسی کو بھی جائز تعمراتی کام یا مرمت کروانی ہے۔ تو وہ برائے راست اجازت نامہ کے لئے درخواست پیش کریں رپورٹ ملنے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کا گرینڈ آپریشن سرکاری اراضی وگزار
Aug 18, 2021