کراچی (نیوز رپورٹر)عمیر ثنا فانڈیشن کے تحت جشن ِ آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور تھیلے سیمیاسینٹرز کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ،مقابلہ ملی نغمہ اور پینٹنگز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،ان مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے بچوں کو سائیکل بطور انعام دی گئی،جب کہ تھیلے سیمیا کے وہ بچے جنہوں نے قرآن حفظ کیا تھا انہیں خصوصی انعامات دیئے گئے۔تقریب میں جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر عمیر ثنا فانڈیشن کے ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری،ڈاکٹر فہیم احمد،آباد کے محسن شیخانی،کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی،خلیل ناصر،عمیر ثنا فانڈیشن کے فنانس سیکریٹری تحسین اخترتھیلے سیمیا کے بچے،ان کے والدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ عمیر ثنا فانڈیشن گزشتہ پندرہ سال سے نہ صرف تھیلے سیمیا کے بچوں کا علاج معالجہ کر رہی ہے،اس مرض کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ تھیلے سیمیا کے بچوں کو صحت مندانہ سرگرمی بھی فراہم کر رہی ہے،انہوں نے کہاکہ مختلف قومی تہوار پر ان بچوں کے لیے تقاریب کا انعقاد عمیر ثنا فانڈیشن کی دیرینہ روایت ہے،تھیلے سیمیا کے بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر ثابت کیاہے کہ وہ بھی صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری چھوٹی سی کوشش سے اگر کسی کو خوشی مل جائے تو یہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔محسن شیخانی نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،عمیر ثنا فائونڈیشن جو جدوجہد کررہی ہے وہ قابلِ فخر اور لائق تحسین ہے۔
عمیر ثنا فانڈیشن
عمیر ثنا فانڈیشن کے تحت تھیلے سیمیا کے بچوں کے درمیان مختلف مقابلے
Aug 18, 2021