کراچی ( نیوز رپورٹر )تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین آغا رحیم جعفری کی زیرصدارت مرکزی عزاداری مانیٹرنگ و کمپلین سیل کے عہدیداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے محرم الحرام کے حوالے سے عزاداری مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی عزاداری مانیٹرنگ و کمپلین سیل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری سلمان علی لغاری نے آغا رحیم جعفری کو سندھ کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دی اور صوبہ بھر سے موصول ہونے والی عزاداروں کی شکایات کے حوالے سے مرکزی چیئرمین کو آگاہ کیا، جس کے بعد عزاداروں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لیے مرکزی چیئرمین آغا رحیم جعفری نے مختلف اداروں کے افسران و سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور عزاداروں کے مسائل حل کروائے۔ آغا رحیم جعفری نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر سے عزاداروں کی شکایات موصول ہو رہی ہیں اور ہم چوبیس گھنٹے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آغا رحیم جعفری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کی جائے اور موبائل سروس کو بند نہ کیا جائے۔
آغارحیم جعفری
چوبیس گھنٹے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں‘آغارحیم جعفری
Aug 18, 2021