دادو میں پولیس موبائل الٹنے سے 7 اہلکارزخمی

دادو(نامہ نگار) دادو کے نواحی علاقے مخدوم بلاول اسٹاپ کے  قریب انڈس ہائی وے دادو پر پیپلز پارٹی ایم پی اے برھان خان چانڈیو کے سیکورٹی اسکواڈ کی پولیس موبائیل ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی موبائیل الٹنے کے باعث ایم پی اے برھان چانڈیو کے تین ذاتی گارڈز اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو مخدوم بلاول پولیس اور ایم پی اے برھان خان نے سول اسپتال دادو پہنچا۔یہ زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل غلام سرور مغیری، معشوق گوپانگ، اسد اللہ چانڈیو نجی گن مین جانب چانڈیو و دیگر شامل ہیں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق پولیس موبائیل کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن