سی ای او ہیلتھ کے دیہی و بنیادی مراکز صحت پر چھاپے‘2 لیڈی ڈاکٹر غیر حاضر  سٹاف کی حاضری‘ صفائی نظام ادویہ کا سٹاک چیک‘ ڈاکٹر مومنہ‘ ڈاکٹر مریم کی طلبی 

Aug 18, 2021

ملتان(خصوصی رپورٹر)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے گزشتہ روز بنیادی مراکز صحت عباس پور‘متی تل‘رسول پور‘نواب پور اور رورل ہیلتھ سنٹر مردان پور کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ڈیوٹی سے ڈبلیو ایم او ڈاکٹر مومنہ اور ڈاکٹر مریم کو غیر حاضر پایااور انکودفتر محکمہ صحت ملتان طلب کرلیا ہے۔ڈاکٹر شعیب گورمانی نے دوران وزٹ تمام سنٹروں پر ڈاکٹروں۔نرسوں۔اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو مانیٹر کیا۔صفائی کا نظام۔ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مزیدخبریں