کابل کاکنٹرول سنبھالنے کے بعدافغان طالبان کی ایوانِ صدر کے جِم میں ورزش کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے،افغان طالبان کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد مختلف دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں طالبان کو کابل میں ایوان صدر میں موجود جم میں داخل ہونے اور وہاں پر ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ طالبان جنگجوئوں کی ورزش کرتے یہ ویڈیو اتوار کو اشرف غنی کے ملک سے فرار اور طالبان کے صدارتی محل میں داخل ہونے کے بعد بنائی گئی ہے۔اس سے قبل بھی طالبان جنگجوئوں کی بچوں کی برقی گاڑیاں چلاتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا تھا کہ جنگجو بچوں کے جھولوں میں ہیں اور بچوں کی گاڑیاں بھی چلا رہے ہیں اور لطف اندوز ہورہے ہیں۔
طالبان کی ایوانِ صدر کے جِم میں ورزش کرتے ویڈیو وائرل
Aug 18, 2021 | 12:00