پاکستان کے خلاف الزامات پر مبنی سفارت کاری اور بلیم گیم ناکام ہوچکی ہے: وزیرِ خارجہ 

Aug 18, 2021 | 15:24

ویب ڈیسک

ملتان: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی عاشورہ (10 محرم الحرام) کے بعد ایران، تاجکستان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے جہاں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف الزامات پر مبنی سفارت کاری اور بلیم گیم ناکام ہوچکی ہے۔ ساری دنیا کی نظریں آج افغانستان پر مرکوز ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی تمام تر کارروائی پر امن رہی۔ خدشہ یہ تھا کہ حالات خراب ہوجائیں گے۔ تاہم افغانستان میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ابتدائی رپورٹس تسلی بخش ہیں۔
گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عاشورہ کے بعد میرا ارادہ ہے کہ ایران، تاجکستان اور ازبکستان کا دورہ کروں جہاں افغانستان اور خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم موضوعات پر پاکستان کا نقطۂ نظر بیان کیا جائے گا۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کے ہر رکن ملک تک اپنا نقطۂ نظر پہنچا دیا۔ طالبان کے عام معافی کے اعلان پر اطمینان ہے جبکہ پاک افغان سرحدوں پر کوئی دباؤ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاک افغان تعلقات سے متعلق منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ پاکستان کے خلاف جو ٹرینڈ بنانے کی کوشش ہوئی تھی، ناکام ہوچکی جبکہ پاکستانی ایک ذمہ دار قوم ہے۔ ہم عالمی معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں