پاکستان دنیامیں کھجور پیدا کرنے والاپانچواں بڑاملک بن گیا ،محکمہ زراعت

Aug 18, 2021 | 17:57

ویب ڈیسک

پاکستان دنیامیں کھجور پیدا کرنے والاپانچواں بڑاملک بن گیا ہے، جہاں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجورپیدا ہوتی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور احمد نویدامجد نے دوران ملاقات''اے پی پی''کوبتایا کہ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریبا 82ہزار ہیکٹرہے۔انہوں نے بتایاکہ ملک میں سب سے زیادہ کھجورصوبہ سندھ میں پیداہوتی ہے جہاں اس کی پیداوار2لاکھ52ہزار 300ٹن ہے جبکہ بلوچستان اس سلسلہ میں دوسرے نمبرپرہے جہاں ایک لاکھ92ہزار800ٹن کھجورپیداہوتی ہے اسی طرح صوبہ پنجاب میں 42ہزار 600ٹن کھجورپیداہوتی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ میں کھجورکی پیداوار 8ہزار 900ٹن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 150سے زائداقسام کی کھجورپائی جاتی ہے جبکہ صرف مکران ڈویژن میں 130 سے زائدکھجورکی ورائٹیزہیں۔

مزیدخبریں