گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گریٹر اقبال میں خاتون پر تشدد کے واقعے کو شر مناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ملک وقوم کی عزت ہے ان کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔خواتین کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گر یٹر اقبال پارک جیسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج ہوچکا ہے انشا اللہ اس واقعے کے ذمہ دار جلد انصاف کے کٹہر ے میں ہوں گے اور وہ اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے۔
گریٹر اقبال میں خاتون پر تشدد کا واقعہ شر مناک اور قابل مذمت ہے:گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور
Aug 18, 2021 | 18:41