افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کاخصوصی اجلاس 24 اگست کو جنیوا میں ہوگا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کونسل نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد انسانی حقوق کے معاملے پر بحث ہوگی ۔یہ اجلاس پاکستان، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)اور افغانستان کی درخواست پر منعقد کیا جارہا ہے جبکہ بھارت، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، عراق، ایران، مصر، سعودی عرب،ترکی، شام ،قزاخستان، بیلجیئم اور الجیریا سمیت 89 ممالک اجلاس کے انعقاد کی درخواست کی حمایت کرچکے ہیں ۔
افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس 24 اگست کو ہوگا
Aug 18, 2021 | 21:14