شہباز شریف چاہتے ہی نہیں کہ نواز شریف وطن واپس آئیں،عمر سرفراز چیمہ

Aug 18, 2022 | 00:01

ویب ڈیسک

اس وقت نواز شریف کی نہیں زرداری کی پالیسی کو فالو کیا جا رہا ہے، ن لیگ پر باپ بیٹے نے قبضہ کیا ہوا ہے

پنجاب اس وقت سیلاب کی زد میں ہے، ٹیمیں جانفشانی سے کام کر رہی ہیں، مشیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ  شہباز شریف چاہتے ہی نہیں کہ نواز شریف واپس آئیں،اس وقت نواز شریف کی نہیں زرداری کی پالیسی کو فالو کیا جا رہا ہے، ن لیگ پر باپ بیٹے نے قبضہ کیا ہوا ہے،پنجاب اس وقت سیلاب کی زد میں ہے،، ٹیمیں جانفشانی سے کام کر رہی ہیں اور رات کے وقت اکیس لوگوں کی جانیں بچائیں گئی ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔  مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ  پنجاب اس وقت سیلاب کی زد میں ہے، جنوبی پنجاب میں حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پانی کا ریلا چناپ اور راوی سے گزر رہا ہے، ٹیمیں جانفشانی سے کام کر رہی ہیں اور رات کے وقت اکیس لوگوں کی جانیں بچائیں گئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں 6 ہزار لوگوں کو ریسکیو  بھی کر چکی ہے۔ ریلیف کیمپ میں دو ہزار کے قریب لوگ رہائش پذیر ہیں، فلڈ ریلیف کیمپ میں گیارہ ہزار افراد کو بیک وقت تین وقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے اور تینتیس ہزار لوگوں کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ بارہ ہزار متاثرین کو راشن اور کیمپ تقسیم کیے چکے ہیں۔ مشیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہم نے عوامی خدمات کے منصوبوں پر فوکس کیا ہے لیکن گزشتہ تین ماہ مافیا کی حکومت مسلط کی گئی جس کی وجہ سے منصوبے رک گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے صحت کارڈ کو ریگولر کیا گیا ہے عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ایمر جینسی میں بھی مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ سرکاری سکولوں میں بی اے تک فری تعلیم کر دی گئی ہے، احساس راشن پروگرام شروع کیا جارہا ہے جبکہ لنگر خانے کھول دیئے گئے ہیں۔ مشیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی ن میں سے ش لیگ نکلنے کی وجہ سے ہوئی، اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف آ رہا ہے۔  جو دوسروں کے لیے گھڑا کھودتا ہے وہ خود اس میں گر پڑتا ہے، اس وقت نواز شریف کی نہیں زرداری کی پالیسی کو فالو کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے اپنی جماعت کی حکومت ہوتے ہوئے بھی نواز شریف واپس نہیں آرہا ؟ شہباز شریف چاہتے ہی نہیں کہ نواز شریف واپس آئے، ن لیگ پر باپ بیٹے نے قبضہ کیا ہوا ہے۔مشیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ یہ جعلی رپورٹ بنا کر بھاگے ہیں واپسی کے لیے بھی این آر او مانگتے ہیں، نہ نواز شریف واپس آئے گا نہ مریم نواز وہاں جائے گی۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے آتے ہی گیارہ سو ارب کی چوری معاف کروائی، یہ وہ لوگ ہیں جو پندرہ فیصد قیمت دے کر تحائف لیتے تھے، یہ بتائیں انہوں نے کتنے تحائف لیے ہیں جبکہ یہ اس شخص پر الزام لگا رہے ہیں جس نے پچاس فیصد ادائیگی کے بعد تحائف لیے۔ان کا  کہنا تھا کہ یہ دعویدار تھے مہنگائی مکاو مارچ کے اور آج پنجاب میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے جبکہ دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم ہو رہی ہے لیکن یہ بڑھا رہے ہیں۔ مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ شریف زرداری نااہلوں کا ٹولہ ہے، تیس سال انہوں نے حکومت کی ہے، جب یہ جاتے ہیں تب بھی این آر او لیتے ہیں جبکہ واپسی کے لیے بھی این آر او مانگتے ہیں۔

مزیدخبریں