پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔شہباز گل کو پمز ہسپتال کی ایمبولینس میں ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم میں دل، پھیپھڑوں اور میڈیکل آفیسر شامل ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف ہے، پی ٹی آئی رہنما کا کافی وقت سے سانس کی تکلیف کا علاج چل رہا ہے۔