جمبر(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں پہلی سے ہائیر کلاسز تک مفت تعلیم کا اعلان کرنا خوش آئند ہے ۔پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بچوں کی غیر نصابی اور تعلیمی سرگرمیوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ جن شہروں میں کھیلوں کے گرائونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال بند ہوجاتے ہیں ۔ اپنے محبوب قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق حلقہ بھر کے زیر التوا ترقیاتی کام شروع کردئے گئے ہیں یہ باتیں پی ٹی آئی ضلع قصور کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی نے محلہ رسول پورہ عید گاہ گرائونڈ میں منعقدہ جشن آزادی کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل میچ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں اس موقع پرپی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل پتوکی کے صدر فہیم احمد جوئیہ ،کونسلر آصغر علی جوئیہ کے علاوہ دیگر معززین علاقہ احمد سعید جوئیہ،اختر عرف ککو جوئیہ،چوہدری طارق جاوید،،چوہدری حسین خالد،حیدر جوئیہ،زاہد عزیز ڈوگر،چوہدری یاسین ،نعیم جوئیہ ،عمردراز جوئیہ،محمد ناصر جوئیہ،چوہدری فیاض بلال جوئیہ،اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاںانہوں نے جشن آزادی کپ ٹورنامنٹ اول آنے والی ٹیم ناصر الیون کو کو وننگ کپ دیا ۔