کیرالہ راجپوت ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )آل کیرالہ راجپوت ایسوسی ایشن ڈویژنل ونگ گوجرانوالہ کے زیر انتظام 14 اگست کے حوالے سے نجی میرج ہال فتومنڈ روڈ میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رانا محمد جہانگیر سرپرست جذبہ خدمت راجپوت ویلفیئر سوسائٹی گوجرانوالہ، وائس پریذیڈنٹ گوجرانوالہ باکسنگ فیڈریشن تھے جبکہ ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے ممبران رانا سعید منیر ،رانا وقاص سعید کیرالہ اور رانا محمد عمران کیرالہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ،تقریب میں بچوں کے درمیان ملی نغموں اور تقاریری مقابلہ ہوا اور ان میں انعامات تقسیم کیے گئے ڈویژنل کوآرڈینیٹر رانا ڈاکٹر اعجاز، رانا غلام مصطفی، رانا عبدلرئوف ، رانا طیب عثمانی،میڈم کلثوم ،رانا طارق محمود   فیصل آباد،محمد یسین کیرالہ، صوبیدار(ر)عبدالغفار ،حافظ رانا محمد احسان اور حاجی محمد انور جبکہ لاھور ، رانا راشد منہاس، چوھدری طارق محمود ، چوہدری معظم ،حاجی منیر احمد اور رانا قیصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی برادری نے ہمیشہ ملک وقوم کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں آئندہ بھی پیارے وطن کی حفاظت اور بقاء کیلئے ہمیشہ ہر اول دستہ ثابت ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن