عمران خان امید کی واحد کرن ہیں: شمسہ علی 

Aug 18, 2022

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہاہے کہ لاہور کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس نے قائداعظم کے پاکستان کے حق میںفیصلہ دیکر عمران خان کی تحریک کو کامیاب بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان قوم کے پاس امیدکی آخری کرن ہیں جو ملک میںحقیقی آزادی اور خودمختاری اور خودداری کی جنگ لڑرہے ہیں۔وہ واشنگٹن یا ٹین ڈائونگ سٹریٹ لندن کی بجائے مکہ اور مدینہ پر اپنی نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔پاکستان کا قیام بھی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میںآیا اور اسی کلمہ کی طاقت اور قوت سے وہ پاکستان حقیقی معنوںمیں ایک اسلامی ،جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

مزیدخبریں