سیاسی و معاشی استحکام کیلئے افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنا ہوگا: جاوید قصوری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ  پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے سب کو افہام و تفہیم کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔ عوام کو درپیش مسائل دن بدن بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ عوام پریشان ہیں پٹرولیم ، بجلی اورگیس کی قیمتوںمیں ہوشر با اضافہ کرکے حکمرانوں نے مظالم کی انتہا کردی ہے۔ملک میں جو بھی بر سر اقتدار آیا ہے اس نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے ہی لوٹا ہے۔ان لوگوں سے خیر خواہی کی کوئی امید باقی نہیں رہی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کے پاس کوئی متبادل ایجنڈا نہیں تھا تواس نے ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام کیوں پیدا کیا ۔؟ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات دن بدن ابتر ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن