وزیراعظم نے مصالحانہ کردار کی بات کر کے مدبر لیڈر کا ثبوت دیا، رانا تنویر 

 فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی یکجہتی اور مصالحانہ کردار کی بات کرکے ایک مدبر اور قومی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا مگر افسوس کی بات ہے عمران خان نے ہمیشہ قومی یکجہتی مصالحت اور مل بیٹھ کر ملک وقوم کیلئے کردار ادا کرنے کی بجائے تخریبی اور منفی سیاست کو فروغ دیا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول،چودھری محمود اختر گورایہ ،حاجی طارق محمود  ڈوگر،چودھری شہباز اصغرو دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے نہ صرف سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے بلکہ روپیہ مستحکم ہورہا ہے اور ڈالر دن بدن نیچے آرہا ہے  روپے کی قدر میں اضافہ ہونے کا فائددہ عوام کو بھی منتقل کررہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن