گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سینئرضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون ،انجینئر خواجہ ایاز نوید لون ، خواجہ ابراہیم نوید لون نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اس کی بقا اور سلامتی بھی اسی کلمہ طیبہ کے نفاذ میں مضمر ہے پاکستان کی سلامتی ،آزادی ،نبی کریم ﷺ کی غلامی اختیار کرنے میں مضمر ہے، عشق مصطفی ﷺ سے ہم اپنے دلوں کو منور کرکے اپنی بہترین آخرت کی تیاریاں کرسکتے ہیں قیام پاکستان کیلئے لاکھوں مردوخواتین نے قربانیاں دیکر علیحدہ خطہ عرضی حاصل کیا آج اس وقت وطن عزیز کو اندرونی وبیرونی دشمنوں سے بچانے کیلئے قومی اتحاد ویکجہتی کیلئے ہر فرد کو آگے آنا ہوگاانہوںنے کہاکہ قائداعظم نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے جو جدوجہد کی آج اس کے مطابق ہمیں پاکستان کے اندر انکے نظریہ کے مطابق اپنا اپنا کردارادا کرنے کیلئے میدان عمل میںآنا ہوگا دوقومی نظریہ ہی بقائے پاکستان کی ضمانت ہے اور آج دشمن اس نظریہ کو ختم کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل کوبروئے کار لارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے،اس کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ لٹا دینے کا عزم ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاک وطن وہ چمن ہے جس کی آبیاری ہمارے بزرگوں نے اپنے لہو سے کی،اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کریں، پاکستان لا تعداد قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔،اس کی خاطر لا تعداد مرد و خواتین اور بچوں نے اپنی جان کی قربانیاں پیش کیں،ہزاروں کی تعداد میں معصوم بچوں اور خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ہزاروں ماوں بہنوں نے اپنی عزت کی قربانی دی مگر افسوس کہ آج ہم نے یہ سب کچھ بھلا دیا اور جس مقصد کے لیے وطن عزیز حاصل کیا تھا اسے پسِ پشت ڈال دیا۔
پاکستان کی بقا اور سلامتی بھی کلمہ طیبہ کے نفاذ میں مضمر ہے: طارق نوید،ایاز لون
Aug 18, 2022