تبادلے ، محمد علی ڈپٹی کمشز ، محمد مر تضی اے سی لاہور تعینات ، احمد حسن رانجھا کمشز سر گودھا ہو نگے 


 لاہور+اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ اپنے نامہ نگار سے) کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کو کمشنر گوجرانوالہ کا اضافی چارج تفویض، اے ڈی سی ریونیو بہاولپور شاہد عمران کا تبادلہ، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات، اے سی دنیا پور اعتزاز انجم کی گریڈ 18میں ترقی و تبادلہ، اے ڈی سی ریونیو بہاولپور تعینات، ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی سے عہدے کا چارج واپس، محکمہ سروسز رپوٹ کرنے کی ہدایت،کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی  چیوننگ سکالر شپ 2022-23 ء کے لئے جائیں گے، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سیف انور جپّہ کا تبادلہ،  ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب احمد حسن رانجھا کا تبادلہ، اے ڈی سی مری تعینات، کمشنر سرگودھا ڈویژن ارشاد احمد کا تبادلہ، سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب تعینات، وجیہ اللہ کندی سے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب کا اضافی چارج واپس، سیکرٹری امپلی مینٹیشن ٹو وزیرِاعلٰی  مریم خان کا تبادلہ، کمشنر سرگودھا ڈویژن تعینات، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی عدیلہ حفیظ کا تبادلہ، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ خزانہ تعینات،ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر کا تبادلہ، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی محمد علی کا تبادلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات، ڈی سی ساہیوال خضر افضال کا تبادلہ، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تعینات،ڈی سی جہلم کامران خان کا تبادلہ، ڈی سی ساہیوال تعینات، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس گوجرانوالہ نعمان حفیظ کا تبادلہ، ڈی سی جہلم تعینات، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ پنجاب کنول بتول کا تبادلہ، خدمات وزیرِاعلٰی پنجاب آفس کے سپرد، ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ پنجاب لاہور نازیہ موہل کا تبادلہ، اے ڈی سی جنرل لاہور تعینات، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا تبادلہ، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب تعینات، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب مجاہد شیردل کو چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا اضافی چارج تفویض، اے ڈی سی جرل بہاولنگر عبدالجبار کو اے ڈی سی ریونیو بہاولنگر کا اضافی چارج تفویض، اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی عدنان رشید سے عہدے کا چارج واپس، ایس اینڈ جی اے ڈی ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم، تقرری کے منتظر محمد مرتضٰی اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی تعینات کر دیئے گئے۔پنجاب پولیس میں آئندہ  چند روز میں اعلی پولیس افسروں کے بڑے پیمانے پر تقررور وتبادلے متوقع ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے5 ڈی آئی جیز اور متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز کی تعیناتیوں کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تقرری کے منتظر خرم علی شاہ کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹریننگ، رائو کریم کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ،شارق جمال کو ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ جبکہ حماد عابد کو ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی تعینات کئے جانے کا امکان ہے جبکہ متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز بھی تبدیل کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے ایک ایس پی اور 17 ڈی ایس پیز/اے ایس پیزکے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر علی خان کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی ،ڈی ایس پی اظہر محمودکو ایس ڈی پی او مری راولپنڈی، عارف محمودکو ایس ڈی پی او ٹیکسلا راولپنڈی ،وقاص خان کوایس ڈی پی او نیو ٹائون راولپنڈی ، ماہم خان کو ایس ڈی پی سٹی راولپنڈی، اظہر حسین کوایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی، کائنات اظہرکو ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی، عبدالحمیدکو ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ ،عباس اختر کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد ،یعقوب اعوان کوایس ڈی پی او سٹی قصور ، اسد اسحاق کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے، عبدالرحمن کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے سپرد، فضل الرحمان، ظفر اقبال، عاطف معراج، ناصر مشتاق کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد جبکہ افتخار احمدکو ایس ڈی پی او صدر ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کمشنر لاہور کا چارج چھوڑ دیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چیئرپرسن رنگ روڈ اتھارٹی کا بھی چارج چھوڑ دیا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے 23مارچ 2021 کو کمشنر لاہور کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج اسلام آباد روانگی ہوگی۔کل چیف کمشنر اسلام آباد کی ذمہ داری سنبھالوں گا۔محمد کاشف اسلم کو ڈی پی او لودھراں، فضل حامد کو ڈی پی او اٹک تعینات کردیا گیا ہے جبکہ عبدالرؤف بابر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...