سو شل میڈیا پر مذ موم مہم ، پی ٹی آئی اور بھارت کا مشترکہ پروجیکٹ :   خواجہ آصف 

Aug 18, 2022


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف مہم پی ٹی آئی اور بھارت کا مشترکہ پروجیکٹ تھا۔ ادارے شہداء کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں ملوث افراد کے خلاف حرکت میں ہیں، شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مذموم مہم کو بھارت سمیت کئی بیرونی ممالک سے بھی سپورٹ حاصل تھی۔ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی نے چند ہفتوں سے توجہ ہٹانے کے لئے سنگدلانہ حرکتیں کی ہیں۔75 سالہ پاکستانی تاریخ میں کبھی سوشل میڈیا پر ایسا طوفان بدتمیزی برپا نہیں کیا گیا۔ وہ بدھ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جب سے فارن فنڈنگ کیس  کا فیصلہ آیا ہے، عمران خان کے خلاف جس قسم کے الزامات ثابت ہوئے ہیں، ایک نہیں کئی ہزار انٹریاں سامنے آئیں ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی نے چند ہفتوں سے توجہ ہٹانے کے لئے سنگدالانہ حرکتیں کی ہیں۔75 سالہ پاکستانی تاریخ میں کئی ایسے واقعات ہونگے جس پر اعتراضات بھی ہونگے لیکن آج سے پہلے اس پر کبھی سوشل میڈیا پر ایسا طوفان بدتمیزی برپا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقعہ ایک افسوسناک ہے، پوری قوم کو افسوس ہوا کہ بہادر بیٹے اس سانحہ میں شہید ہوئے، جب قوم سوگوار تھی اس وقت پی ٹی آئی اور انڈیا کے سوشل میڈیا اکائونٹ سمیت مختلف ممالک سے امداد کے ساتھ پاکستان کے خلاف مہم چلائی گئی۔ پاک فوج کے خلاف مہم درحقیقت پاکستان کے خلاف مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 529، انڈیا سے 18 باقی ممالک سے33 اکائونٹس سامنے آئے ہیں۔ باقی تحقیقات جاری ہیں۔ اس معاملے پر قانون اور قائدے کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس بے دردی کا مظاہرہ ٹویٹس اور میسجز میں کیا اس پر پوری قوم شرمسار ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شہباز گل کے بیان پر چھ دن عمران خان نے کوئی کمنٹ نہیں کیا۔ عمران خان کو اقتدار چھین جانے کے دکھ میں بہت دور تک جارہے ہیں ، یہ کہا گیا کہ شہباز گل کو مارا پیٹا گیا ان کے اپنے وزیر نے بیان دیا کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ جھوٹ کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ فیصلے پر قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا۔ کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے یہ تاثر ہو کہ ہم بدلہ لے رہے ہیں۔ جو ہمارے ساتھ ہوا وہ داستان الگ ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے پہلے امریکی سازش کی بات کی جب وہ بیانیہ کامیاب نہ ہوا تو امریکہ کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کے لئے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قانون حرکت میں آچکا ہے۔18 انڈین اکائونٹس ہیں، آنے والے دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے۔ جو انہوں نے ہمارے خلاف کیا وہ سارا جھوٹ پر مبنی تھا، ہماری حکومت سیاسی انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتی۔ ان کے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کو سیاسی موضوع نہیں بننا چاہئے، یقین دلاتا ہوں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق اس وقت کوئی پراسس نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے شوکت خانم ہسپتال کے نام پر فنڈز اکٹھے کئے، عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاست کے لئے استعمال کئے۔ تحریک انصاف الیکشن کمشن کے فیصلے سے توجہ ہٹانا چاہ رہی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا تاہم کسی قسم کا سیاسی انتقام نہیں لیا جائے گا۔

مزیدخبریں